مکرمی! آپ کے روزنامہ کی وساطت سے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے سے اپیل ہے کہ وہ سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے آفس واقع گورو مانگٹ روڈ گلبرگ کے آفس میں کام کرنے والے عملے کے تقررنامے اور ڈگریاں چیک کرائیں کیونکہ اخبارات میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق ایف آئی اے نے بیدیاں روڈ لاہور سے ایک ایسا گروہ گرفتار کیا ہے جس نے جعلی تقررناموں کے ذریعے متعدد میٹر ریڈر بھرتی کئے۔ یہ میٹر ریڈر سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے آفس واقع گرومانگٹ گلبرگ پر کام کر رہے ہیں۔ سوئی گیس کی انتظامیہ نے ایف آئی سے محکمہ میں بھرتی ہونے والے جعلی میٹر ریڈروں کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ ایف آئی اے کو چاہیے کہ وہ میٹر ریڈروں تک ہی محدود نہ رہے بلکہ سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے آفس واقع گلبرگ میں تعینات تمام عملے سے متعلق انکوائری کرے۔ کہیں وہ بھی جعلی تقررناموں سے بھرتی تو نہیں ہوئے تھے؟ کیونکہ سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ گلبرگ آفس میں تعینات عملے سے متعلق بہت سی شکایات ہیں۔ (چودھری صفدر علی بندیشہ۔ گرین لین سٹریٹ 7 آفیسرز کالونی والٹن روڈ لاہور کینٹ)
جعلی تقررناموں پر میٹر ریڈروں کی تقرریاں
Nov 04, 2016