اسلام آباد (صباح نیوز) ملک کے مخصوص حالات کے پیش نظر اپوزیشن کی ریکوزیشن پر سینٹ اجلاس آج ہو گا۔ چیئرمین سینٹ نے اپنا کیوبا کا سرکاری دورہ بھی ملتوی کر دیا۔ سینٹ اجلاس سہ پہر ساڑھے دن بجے پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہو گا۔ اجلاس کے لیے ریکوزیشن اپوزیشن کی تمام جماعتوں کی جانب سے دی گئی اپوزیشن ایوان بالا میں موجودہ صورتحال کو زیربحث لانا چاہتی ہے اور پانامہ پیپرز کی تحقیقات سے متعلق اپوزیشن کے بل کی منظوری کی کوشش کی جائے گی۔
اجلاس