نئی دہلی،انڈیا گیٹ کی جانب مارچ کرنے پر راہول گاندھی پھر گرفتار، تھانہ منتقل

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی کانگریس پارٹی کے رہنما راہول گاندھی کو پھر حراست میں لے لیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق راہول گاندھی کو انڈیا گیٹ کی جانب مارچ پر دہلی پولیس نے حراست میں لیا۔ انہیں تغلق روڈ پولیس سٹیشن منتقل کردیا گیا۔ واضح رہے راہول گاندھی نے تین روز قبل پنشن نہ ملنے پر ریٹائرڈ فوجی کی خودکشی پر حکومت کیخلاف احتجاج کیا تھا جس پر انہیں گرفتار کرنے کے بعد رہا کردیا گیا تھا۔ گزشتہ روز دوبارہ احتجاج پر پھر گرفتار کرلیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...