لاہور(اپنے نامہ نگار سے ) سپیشل جج ایف آئی اے نے مسقط سے ڈی پورٹ ہو کر پاکستان آنے والے سات پاکستانیوں کو بیس بیس ہزار روپے جرمانہ اور تابرخاست عدالت قید کی سزا سنا دی۔ ایف آئی اے نے لاہور ائیرپورٹ سے منظورعلی، واجدعلی، محمد شاہد، محمد امین اور محمد جاوید سمیت سات افراد کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیاعدالت میں چالان پیش کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ساتوں افراد کو لانچ کے ذریعے مسقط بھجوایا گیا لیکن ان کو وہاں پر نوکری نہ مل سکی ساتوں افراد روزی کی تلاش میں مسقط گھوم رہے تھے کہ پولیس نے ان کو پکڑ کرواپس بھجوا دیا عدالت میں ساتوں افراد نے بتایا کہ ان کو ایجنٹوں نے بھاری رقم لے کر مسقط بھجوایا تھا۔
جرمانہ