کراچی (وقائع نگار)سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے 3نومبر 2007کو ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر رشید اے رضوی کی اپیل پر وکلاءنے یوم سیاہ منایا، عدالتی امور کا بائیکاٹ کیا اور سیاہ پٹیاں باندھ کر عدالتوں میں پیش ہوئے۔ جمعرات کو سپریم کورٹ بار، ملیر بار اور کراچی بار کے وکلا کی جانب سے عدالتی امور کا بائیکاٹ کیاگیا۔ جیل سے قیدیوں کو بھی عدالتوں میں پیش نہیں کیا گیا۔ سائلین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
وکلائ/ یوم سیاہ