لاہور/ فیروز والا/ کاہنہ (نامہ نگاران) لاہورکے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی، زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلےںاور دےگر سامان لوٹ لےا ہے۔ ڈاکوو¿ں نے مصطفی ٹاﺅن کے علاقہ منصورہ میں ذیشان کے گھر گھس کر اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر گھر سے 8 لاکھ روپے مالےت، مناواں کے علاقہ شریف پورہ کے رہائشی خضر حیات کے گھر سے 5 لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دےگر سامان، باٹا پور کے علاقہ میں احسان کے کریانہ سٹور سے 4 لاکھ روپے مالےت کی نقدی اور سامان، شادباغ میں عارف اور اس کی فیملی سے 4 لاکھ روپے مالےت، سندر کے علاقہ میںعرفان کی فیملی سے 3 لاکھ روپے مالےت، اقبال ٹاﺅن کے علاقہ میں اعجاز اور اس کی فیملی سے 2 لاکھ روپے مالےت، وارث روڈ پر ٹوٹل پٹرول پمپ کے سامنے شہری سے موبائل فون، اقبال ٹاﺅن میں مسعود اور اس کی فیملی سے 2 لاکھ روپے مالےت کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون، لوئر مال میں قاسم سے ایک لاکھ 60 ہزار روپے اور موٹر سائیکل، چوہنگ میں لباس خان سے 90 ہزار روپے، لٹن روڈ میںجمشےد سے 56 ہزار روپے، غازی آباد میں ابوبکر کی دکان سے 35 ہزار روپے، شاہدرہ میں امجد سے 35 ہزار روپے اور موبائل فون، شمالی چھاﺅنی میں عمار سے 7 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا ہے۔وارث روڈ پر پٹرول پمپ کے باہر موٹر سائیکل سواروں نے شہری سے موبائل چھین لیا۔ کاہنہ سے نامہ نگار کے مطابق مناواں کے رہائشی نبیل احمد اپنے دوست حافظ ناصر کے ساتھ قصور کی طرف جا رہے تھے کہ کاہنہ شریف پارک سٹاپ کے قریب 125موٹر سائیکل نمبرLEL6063 پر سوار تین ڈاکوﺅں نے مو ٹر سائیکل چھین لی مزاحمت پر ڈاکوﺅں نے پاﺅں پر گولی ماری، گولی سڑک پر جا لگی جس کے زرے نوجوان کی ٹانگوں میں لگے جس سے وہ زخمی ہو گیا۔فیروز والا سے نامہ نگار کے مطابق ڈاکو شہری محمد حسین سے 50 ہزار روپے موبائل چھین کر فرارہوگئے۔ ڈاکوﺅں نے کوٹ عبدالمالک میں نوجوان سے موٹر سائیکل اور نقدی چھین لی اور فرار ہوگئے۔ ڈاکوﺅں نے فیکٹری میں داخل ہوکر عملے کو یرغمال بناکر نقدی اور موبائل چھین کر فرار ہوگئے۔
ڈاکے