کوےت سٹی(نمائندہ خصوصی) وزیر داخلہ چوہدری نثار احمد کے حکم پر کوےت میں پاکستانی سفارت خانہ میں قائم نادرا سے لاکھوں روپے کے خورد برد کرنے والے نادرا کے اہلکار کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے ۔ملزم عدنان اکرم پاکستانی سفارت خانہ میں ملازم ہے ۔ملزم پر 2010ءسے2012ءتک نادرا اکاﺅنٹ میں بیاسی لاکھ روپے کی خوردبرد کا الزام ہے ۔وزیرداخلہ نے ایف آئی اے کو ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے جبکہ ملزم ابھی تک کوےت میں موجود ہے۔ قومی امکان ہے ملزم کو آج پاکستان روانہ کردیاجائے گا۔ نوائے وقت اور وقت نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ملزم عدنان نے کہاکہ مجھے قربانی کا بکرا بنایا گیا ہے۔ آج مجھ پرجو الزام عائد کیاگیا میں اس کے لئے عرصہ دراز سے افسروں کی منت سماجت کرتا رہا کہ مجھ پر جو الزام ہے اس کی انکوائری کی جائے لیکن اس وقت کے افسر ٹال مٹول سے کام لےتے رہے ۔ملزم عدنان کے مطابق میں روزانہ کی بنیاد پر اکاﺅنٹنٹ کو رقم جمع کراتارہا۔ وزیرداخلہ سے گذارش ہے وہ غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائیں۔
کویت: لاکھوں روپے خورد برد کا الزام ‘نادرا اہلکار کیخلاف مقدمہ کا حکم، قربانی کا بکرا بنایا گیا: عدنان کا موقف
Nov 04, 2016