اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے فوجی فیملی کے چار افراد کو قتل کرنے والے مجرم کی سزائے موت کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل خارج کردی ہے۔ عدالت عظمیٰ نے لیفٹیننٹ کرنل، انکی اہلیہ اور دو نابالغ بچوں کو قتل کرنے کے جرم میں سزائے موت پانے والے ملزم محسن وسیم کی لاہور ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف اپیل خارج کرتے ہوئے اس کی پھانسی کی سزا برقرار رکھی ہے۔ یاد رہے کہ ملزم پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل محمد ابرار کا بٹ مین تھا جس نے کسی رنجش کی بنائ پرکرنل ابرار ،ان کی اہلیہ صبیحہ اور دو بچوں کو قتل کردیا تھا ،ٹرائل کورٹ نے اسے سزائے موت سنائی تھی ،جس کے خلاف اپیل پر ہائی کورٹ نے بھی اس کی سزا برقرار رکھی تھی ،جس کے خلاف اس نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔
اپیل خارج
لیفٹیننٹ کرنل سمیت 4 افراد کو قتل کرنے پر سزائے موت پانے والے مجرم کی اپیل خارج
Nov 04, 2016