کراچی(خصوصی رپورٹر)ایم کیوایم (پاکستان ) کی رابطہ کمیٹی کے رکن اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن کی سربراہی میں ایک وفد نے جناح اسپتال جاکر لانڈھی میں ٹرینوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی اور ڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے بھی خیریت دریافت کی۔ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر سینیٹر شاہی سید نے قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دردناک سانحے کے متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ جماعت اسلامی اورالخدمت کے رضاکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچانے کا بندوبست کیا جبکہ جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے جناح اسپتال کا ہنگامی دورہ کیا انہوں نے کہا کہ حکومت اس اندوہناک حادثے کی فوری تحقیقات کرائے۔ علامہ سید ناظر عباس تقوی اور محمد یعقوب شہباز نے انتہائی غم اور افسوس کا اظہار کیا اور اس واقعے میں زخمی ہونےوالے افراد کی جناح اسپتال میں جا کر عیا دت اور خیریت دریافت کی اس مو قع پر علامہ ناظر عباس تقوی کا میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہنا تھاکہ حکومت کو چاہئے کہ واقعہ میں تمام زخمیوں کو بہتر ین علاج کی سہو لیات فراہم کی جائیں۔ سینئر سیاستدان اور مسلم لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل سید ضیاءعباس نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ حادثہ انسانی غلطی کا نتیجہ ہو یا کسی تکنیکی خرابی کے سبب پیش آیا اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ موجودہ دور حکومت کے تمام تر دعوﺅں کے باوجود ریلوے سے پی آئی اے اور اسٹیل مل تک ہر ادارے کی کارکردگی زوال پذیر ہوئی ہے خاص طور پر ٹرینوں کے حادثات روز کا معمول بن گئے ہیں اور مسافروں کی زندگیاں غیر محفوظ ہیں۔ سید ضیاءعباس نے جمعہ گوٹھ حادثے کے بعد وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی بے حسی پر بھی افسوس کا اظہار کیا ۔ ممتا زعالم دین مفتی محمد محی الدین ، مجلس صوت الاسلام کے چیئرمین مفتی ابوہریرہ محی الدین، مفتی ابوذر محی الدین مفتی ابوبکر محی الدین، مفتی ابوعبیدہ محی الدین، مفتی ابو محی الدین او رمفتی ابوطلحہٰ محی الدین نے بھی کراچی کے قریب ریلوے حادثے پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہا ر کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ سوگوار خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ حادثے کے ذمہ داروں کو منظر عا م پر لائے او رانہیں کڑی سے کڑی سزا دے کر عوام کو مطمئن کرے۔سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے مطالبہ کیا کہ وفاقی وزیر ریلوے ریلوے حادثے میں شہید وزخمی ہونیوالوں کی اعلان کردہ معاوضے کی رقم متاثرین کو فوری فراہم کریں اور زخمیوں کا علاج مکمل صحتیابی تک سرکاری خرچ پر کرایا جائے۔ تحریک انصاف سندھ کے سینئر نائب صدر حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ ٹرین حادثے میں 20 افراد کی ہلاکتیں انسانی المیہ ہے ، کراچی میں ہونے والا ٹرین حادثہ ناگہانی نہیں بلکہ انسانی غلطی ہے ،وفاقی وزراءجب آدھی آدھی رات کو جلسے جلوسوں کی کرسیاں گننے میں مصروف ہو تو اس طرح کے واقعات تو ہونگے ہی ۔ مہاجر قومی موومنٹ کے وائس چےئرمےن شمشاد خان غوری نے لانڈھی قزافی ٹاو¿ن کے قرےب ٹرےنوں کے تصادم مےںجاں بحق ہونے والے افراد پرشدےد دکھ اور افسوس کا اظہار کےا اور کہا کہ قےمتی جانوں کا ضائع کسی سانحہ سے کم نہےں۔انہوں نے کہا کہ ہم وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کرتے ہےں حادثہ مےں غفلت برتنے والے افراد کا تعےن کرکے انہےں سخت سے سخت سزادی جائے ۔