یونین کمیٹیوں کا سیکرٹری مالیاتی امورکا نگران ہوگا‘ اختیارات کا تعین

Nov 04, 2016

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ نے کراچی سمیت صوبے کی ایک ہزار سے زائد یونین کمیٹیوں کے اختیارات کا تعین کر دیا جس کے مطابق یونین کمیٹیوں کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی ذمہ دار سیکریٹری یونین کمیٹی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہوں گے۔ سیکرٹری یونین کمیٹی مالیاتی امور کا ذمہ دار ہوگا۔ یونین کمیٹی کو حکومت فنڈز جاری کرے گی اور یونین کمیٹی عملہ کو تنخواہ دے گی۔

مزیدخبریں