میسیسیپی (اے پی پی+آن لائن) امریکی ریاست میسیسیپی میں نامعلوم افراد نے سیاہ فام عیسائیوں کے ایک گرجا گھر کونذرآتش کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق حملہ آوروں کا تعلق مبینہ طور پر ری پبلیکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ہوسکتا ہے کیونکہ نذرآتش کیے گئے گرجا گھر کی بیرونی دیواروں پر ٹرمپ کی حمایت پر مبنی نعروں کی چاکنگ بھی کی گئی تھی۔ خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ چرچ کو آگ لگائے جانے کے واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں۔گرینفیل میں فائربریگیڈ ٹیم کے سربراہ روبن براو¿ن نے فون پر بتایا کہ چرچ میں آتش زدگی کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تاہم چرچ کا اندرونی حصہ آگ لگنے سے بری طرح متاثر ہوا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق آگ لگنے سے چرچ کو شدید نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ نفرت پر مبنی جرم کی دفعات کے تحت واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔حکام کا کہنا تھا کہ سیاہ فام آبادی کے زیراستعمال چرچ کو دانستہ طور پر لگائی گئی اور دیواروں پر ٹرمپ کے حق میں چاکنگ کرکے مقامی آبادی کوڈرانے کی کوشش کی گئی۔ یہ مخصوص خیالات کو دوسروں پر تھوپنے کی کوشش ہے، کسی کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ آنے والے صدارتی الیکشن میں ووٹنگ پر اثرانداز ہو۔
چرچ نذرآتش
امریکہ : میسیپیسی میں سیاہ فاموں کا چرچ نذرآتش، دیواروں پر ٹرمپ کے حق میں چاکنگ
Nov 04, 2016