لاہور( خصوصی نامہ نگار) ناموس رسالت ایکٹ کیخلاف بولنے والے اغیار کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں ،تحفظ ناموس رسالت ایکٹ میں کسی بھی قسم کی ترمیم وتنسیخ برداشت نہیں کریں گے۔عقیدہ ختم نبوت اسلام کی روح ہے۔ ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے ناظم نشرواشاعت مولانا عزیزالرحمن ثانی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قاری عبدالعزیز اور مولانا عبدالنعیم نے کہا کہ امت مسلمہ نے کسی بھی دور میں جھوٹے مدعی نبوت کو کامیاب نہیں ہونے دیا۔
تحفظ نامو س سالت ایکٹ کیخلاف بولنے والے اغیار کے ایجنڈے پر عمل پیر ا ہیں : مولانا عزیز الرحمن
Nov 04, 2016