اسلام آباد ( نوائے وقت نیوز)چین میں یونیورسل سٹوڈیو تھیم پارک کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا۔ سات ارب ڈالر سے زائد سرمائے سے تیار ہونے والا پارک دارالحکومت بیجنگ میں قائم کیا جارہا ہے۔ چینی میڈیاکے مطابق چین کے دارالحکومت بیجنگ میں یونیورسل سٹوڈیو تھیم پارک کی تعمیرشروع کردی گئی۔ اس پارک کی تعمیر پر سات ارب ڈالر کی لاگت آئے گی۔پارک کی تعمیر کا کام2020 میں مکمل ہوگا۔ چین میں امریکی فلم اینڈ ٹی وی پروڈکشن کمپنی ڈریم ورکس اینی میشنز کے پہلے ڈزنی لینڈ کا افتتاح رواں برس جون میں شنگھائی میں کیا گیا تھا اور اس کی تعمیر پر ساڑھے پانچ ارب ڈالر لاگت آئے گی۔ڈریم ورکس اینی میشنز اس سے قبل سنگاپور اور جاپانی شہر اوساکا میں تھیم پارک قائم کرچکا ہے اور بیجنگ کے بعد جنوبی کوریا میں بھی ایسا پارک تعمیر کرنے کا منصوبہ ہے ۔