اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی )کشمیر جرنلسٹس فورم کے زیر اہتمام مقبوضہ کشمیر میں میڈےا پر عائد پابندےوں، صحافیوں پر تشدد اور انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف جمعرات کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گےا۔ مظاہرے میں نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے صدر شکیل انجم، راولپنڈی اسلام آباد ےونین آف جرنلسٹس کے دونوں دھڑوں کے صدورسمےت الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔جبکہ اس موقع پرکے جے ایف کے صدر عابد خورشید ، پریس فاﺅنڈیشن آزادکشمیر کے وائس چیئر مین امجدچوہدری ،سنیئر صحافی سردار عاشق خان ،نیشنل پریس کلب کے سابق صدر شہرےار خان ،علی رضاعلوی ،شرجیل راﺅ ، سی آر شمسی کے جے ایف کے سیکرٹری جنرل زاہد اکبر عباسی ،غلام اللہ کیانی ،عبدالطیف ڈار ،اطہر مسعود وانی ،خاور نواز راجہ ،اے آر ساگر ،ماجد افسرنے بھی خطاب کیا ،شرکاءنے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں صحافتی قدغن اور انسانی حقوق کی خلاف ورزےاں بند کی جائیں ،پاکستانی الیکڑانک میڈےا پر کشمیر کاز کو اجاگر کرنے کے مخصوص وقت مقرر کیا جائے ،بھارت سری نگر سے شائع ہونے والے کشمیر ریڈر نامی اخبار پر عائد پابندی ختم کرے اور میڈےا پر سنسر شپ کے تحت عائد پابندےاں ہٹائی جائیں، مقررین نے کہا کہ کشمیری عوام 118 روزہ کرفیوکے باعث تاریخ کے بدترین کرب سے گزر رہے ہیں ،بھارت معصوم بچوں پر بھی پبلک سیفٹی ایکٹ کا نفاذ کر رہا ہے ۔ مقررین نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالےوں کی تحقیقات کے لئے اپنا مبصر مشن بھیجے ۔ جبکہ حکومت پاکستان عالمی سطح پر کشمیری عوام کے حق خودارادےت کے مسئلے کو موثر طرےقے سے اٹھائے ،پاکستان سمےت دنےا بھر کے صحافیوں کو مقبوضہ کشمیر میں صحافتی قدغن کے خلاف بھرپور آواز اٹھانا چاہیے ۔
مقبوضہ کشمیر میں میڈےا پر عائد پابندےوں کےخلاف احتجاجی مظاہرہ
Nov 04, 2016