ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک ) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ آج سے شروع ہوگی ۔کومیلا وکٹورینز اعزاز کا دفاع کریگی ۔ افتتاحی میچ کومیلا وکٹورینز اور راج شاہی کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ایونٹ میں نو دسمبر تک چھیالیس میچ کھیلے جائیں گے ۔پاکستانی کرکٹرز جن کواجازت ملی ہے ایونٹ میں شرکت کرینگے ۔کھلنا ٹائیگرز میں پاکستان کے محمد اصغر ‘جنید خان‘کومیلا وکٹورینز میں سہیل تنویر ‘اشعر زیدی ‘عماد وسیم ‘خالد لطیف ‘شاہ زیب حسن ‘رنگ پور رائیڈرز میں شرجیل خان ‘شاہد آفریدی ‘بابر اعظم ‘ناصر جمشید‘راج شاہی کنگز میں محمد سمیع‘چٹا گانگ وائیکنگز میںشعیب ملک ‘عمران خان جونیئر‘بریشل بلز میں محمد نواز ‘ڈھاکہ ڈائنا مائیٹس میں اسامہ میر کھیلیں گے ۔
بنگلہ دیش پریمیئر لیگ آج سے شروع ‘پاکستانی کھلاڑی بھی شریک ہونگے
Nov 04, 2016