لاہور(لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر) چھٹی چیف آف دی نیول سٹاف گالف چیمپئن شپ 2016ء کے لیے گالفرز کی رجسٹریشن کا عمل شروع ہو گیا۔ تین روزہ چیمپئن شپ 25 نومبر سے رائل پام گالف کنٹری کلب لاہور میں شروع ہوگی۔ چیمپیئن شپ میں ملک کے نامو گالفرز جو امیچورز، سینئرز، لیڈیز اور جونیئرز کیٹگریز میں حصہ لینگے۔ یہ بات سٹیشن کمانڈر نیوی لاہور کموڈور ایس ایم شہزاد ستارہ امتیز (ملٹری) نے میڈیا کے ساتھ خصوصی گفتگو میں کیا۔