پیرس (اے پی پی)فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں پولیس اہلکاروں اور افسروں کی بہت بڑی تعداد نے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ پولیس کے مظاہرے کے دوران فرانسیسی پولیس کی ایک گاڑی کو آگ لگا دی گئی ہے جبکہ ان مظاہروں میں ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا ہے۔