گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر وبیت المال رانا محبوب احمد نے بتایا کہ پنجاب بیت المال کی طرف سے بیوگان‘ یتیموں اور معذور افراد کو دی جانے والی امداد کے حصول کےلئے اس وقت 1300 درخواستیں جبکہ جہیز فنڈ کےلئے 275 درخواستیں زیر غور ہیں۔انہوں نے کہا کہ مالی امداد کی مد میں پانچ ہزار اور جہیز فنڈ کی مد میں پندرہ ہزار روپے امداد دی جاتی ہے۔تمام مستحق افراد کی درخواستوں کا فیصلہ حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں میرٹ پر کیا جاتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ 180 این جی اوز کی رجسٹریشن غیر فعال ہونے کی بناءپر منسوخ کردی گئی جبکہ اس وقت گوجرانوالہ میں 188 این جی اوز رجسٹرڈ ہیں۔