پاک امریکا تعلقات مشترکہ جمہوری مقاصد ، باہمی احترام ،امن اورترقی کی بنیاد پرقائم ہیں:جلیل عباس جیلانی

واشنگٹن:امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ پاک امریکا تعلقات مشترکہ جمہوری مقاصد ، باہمی احترام ،امن اورترقی کی بنیاد پرقائم ہیں.جس نے مشکل وقت میں بھی دونوں ممالک کو متحد رکھا ہے.بلاامتیاز کارروائی کے نتیجے میں دہشت گردوں کا خاتمہ ہوا۔گزشتہ روز امریکا میں پاکستانی سفارخانے میں خارجہ پالیسی سے وابستہ خواتین کے ایک گروپ کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا .جس کو بریفنگ دیتے ہوئے پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسزکی جرات اور قربانیوں کا نتیجہ ہے کہ دہشت گردی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے ، اس سے خطے میں سیکیورٹی صورت حال بہتر ہوئی ہے اور اقتصادی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوا،اعلامیے کے مطابق پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ بلاامتیاز کارروائی کے نتیجے میں دہشت گردوں کا خاتمہ ہوا، یہ مالیاتی اور کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیز کی پاکستانی معیشت سے متعلق مثبت رائے اس کا واضح ثبوت ہے۔

ای پیپر دی نیشن