اسلام آباد : ملک میں تیار کئے جانے والے پنکھوں کا 98 فیصد حصہ گجرات اور گوجرانوالا میں تیار کیا جاتا ہے اور دونوں شہروں کی پیداواری صلاحیت 10 ملین پنکھے سالانہ ہے۔ ٹریڈ ڈویلپمینٹ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق ملک میں پنکھا سازی کے دو بڑے شہروں گجرات اور گوجرانوالا میں سالانہ 20 ارب روپے مالیت کے 8 ملین پنکھے تیار کئے جارہے ہیں۔ پاکستان نے پندرہ سال قبل پنکھوں کی برآمدات کا باقاعدہ آغاز کیا تھا اور سال 2012 ءمیں پنکھوں کی قومی برآمدات کا حجم 40 ملین ڈالر تک بڑھ گیا۔ پنکھا سازی کی صنعت کے مسائل کے خاتمہ سے نہ صرف مقامی صنعت کی حوصلہ افزائی کی جا سکتی ہے بلکہ قومی برآمدات کے فروغ سے قیمتی زرمبادلہ کما کر قومی معیشت کی ترقی کے مطلوبہ اہداف کے حصول کو بھی یقینی بنایا جا سکتا ہے۔