ایف بی آئی نے ہلیری کیخلاف جعلی دستاویز کی تحقیقات شروع کر دی

 ایف بی آئی اور انٹیلی جنس اداروں نے ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کے خلاف جعلی دستاویزات کی تحقیقات شروع کردیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ہلیری کلنٹن کے خلاف ایسی جعلی دستاویزات زیر گردش تھی جن میں مختلف افراد سے منسوب خطوط میں ہلیری کے بارے غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ ان میں ڈیموکریٹک سینیٹر ٹام کار سے منسوب ایک خط بھی شامل ہے جس میں ہلیری کو لکھا گیا وہ کسی صورت اس الیکشن کو ہارنا نہیں چاہتے۔ سینیٹر ٹام نے اسے جعلی سازی قرار دیا ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ جعلی دستاویزات ہلیری کلنٹن کی انتخابی مہم کو متاثرکرنےکی کوشش ہے جس میں روس ملوث ہوسکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن