کراچی ( ہیلتھ رپو رٹر ) پاکستان میںسا لا نہ اموات میں ہر چار افراد میں سے ایک مو ت دل اور پھیپھڑے کے امراض کے با عث واقع ہو تی ہے ۔ دنیا بھر میں سب سے زیا دہ ہلا کتیں امراض قلب پھیپھڑے کے باعث رونما ہوتی ہیں۔ ماہرین صحت مل کر بہترین طریقہ علا ج پر گفتگو کر یں گے ۔ آغا خا ن یو نیورسٹی اسپتال میں اس مقصد کے تحت سہ روزہ عالمی سمپو زیم شروع ہو گیا ۔ بیسویں سا لا نہ سمپو زیم میں دنیا کے معروف ہا رٹ اسپیشلٹس شریک ہیں ۔ افتتاحی تقریب میں جا ن ہو یکنز یو نیو رسٹی امریکہ کے پر وفیسر عدنا ن علی حیدر نے دل کی بیما ریا ں دنیا کا بو جھکے مو ضو ع پر خطاب کیا ۔ انہو ں نے کہا ترقی یا فتہ دنیا نے ہلا کت خیز امراض کے متعلق تیزی سے تحقیق کی ہے ۔ دل اور پھیپھڑے کے امراض کے علا ج میں حیر ت انگیز نتائج حا صل کئے گئے ہیں سہ روزہ کا نفرنس میں طبی ما ہرین معا ملا ت کا تبادلہ کریں گے ۔ آغا خا ن یو نیو رسٹی کے ڈین پر وفیسر فرحت عبا س نے کہا کہ غٖیر صحت مند طر ز زندگی ما حو لیاتی آلو دگی اور جنیا تی عوامل کی وجہ سے پاکستان میں دل و پھیپھڑے کے امراض میں اضا فہ ہو رہا ہے ۔ تا ہم خو ش آئند امر یہ ہے کہ تشخیص کے بہترین ذرائع سر جیکل تکنیکی اور ایٹم سیل تھر اپی کی بنا ء پر پاکستان میں بھی ان بیما ریو ں کا مو ثر علا ج ممکن ہے ۔ سمپو زیم میں پاکستانی معا شرے کے سماجی و معاشی پہلو ئو ں کے مد نظر بیما ریوں سے بچائو میں معروف ڈرامہ نو یس و مزاح نگا ر انور مقصو د نے دل سے متا ثر شعر و ادب کے مو ضو ع پر دلچسپ بیرائے میں گفتگو کر تے ہوئے دل کی صحت کی حفا ظت اپنے اور دوسروں کے دل کاخا ص خیا ل رکھنے سمیت بیما ری سے بچا ئو کے حفا ظتی اقدامات پر گفتگو کی ۔
آغا خا ن اسپتال میں دل اور پھیپھڑے کے امراض پر3 روزہ عا لمی سمپو زیم
Nov 04, 2017