نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کیلئے ٹیکنکل ایجوکیشن کا فروغ ضروری ہے: شیخ علاﺅالدین

Nov 04, 2017

لاہور(کامرس رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت و انویسٹمنٹ شیخ علاﺅالدین نے کہا ہے کہ صوبہ بھر کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے لئے ٹیکنیکل ایجوکیشن کا فروغ کلیدی اہمیت کا حامل ہے اور اس کے لئے ہمارے ٹیکنیکل کالجز نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے امتحانات نزدیک ہیں اور اس کے لئے انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ کو تمام اقدامات کو مد نظر رکھنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہارگزشتہ روز صوبائی وزیر نے انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ میں ایک محکمانہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا ۔اس موقع پر سیکرٹری انڈسٹریز ڈاکٹر مجتبیٰ پراچہ،ڈپٹی سیکرٹری انڈسٹریز راشد کمال الرحمان اور دیگر متعلقہ افراد موجود تھے۔صوبائی وزیر کو دوران بریفنگ بتایا گیا کہ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے امتحان اگلے ماہ متوقع ہیں اور اس کی اہمیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے ڈیپارٹمنٹ میں اہم خالی سیٹوں میںڈپٹی کنٹرولر اور چیئرمین بورڈ کی سیٹیں خالی ہیں اور اس کے لئے محمد ایوب کو عارضی طور پر ڈپٹی کنٹرولر کا ایڈیشنل چارج دینے کی اجازت دیجائے جبکہ امتحانات سے قبل چیئرمین بورڈکے لئے بھی متبادل ڈھونڈ لیا جا ئے گا۔صوبائی وزیر نے اجازت دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ سسٹم کا پہلے سے حصہ ہیں ،انہی کی خدمات سے فائدہ اٹھایا جائے تاکہ آنیوالے امتحانات میں کوئی مسئلہ پیدا نہ ہو اور یہ فیصلہ بعد میں کیا جا ئے گا

مزیدخبریں