لاہو ر ( کامرس رپورٹر) حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2017-18 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 28ویںاجلاس میں روڈ سیکٹر کی ترقیاتی سکیم کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 82کروڑ 54لاکھ 88 ہزار روپے کی منظوری دی ۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد جہانزیب خان نے کی جبکہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران ، اسسٹنٹ چیف (کوآرڈینیشن ) پی اینڈ ڈی حافظ محمد اقبال اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔صوبائی ورکنگ پارٹی کے28ویں اجلاس میں روڈ سیکٹر کی جس سکیم کی منظوری دی گئی اس میں ضلع راولپنڈی میں چکری روڈ تاموٹر وے انٹر چینج کل لمبائی 37 کلومیٹر روڈ کی کشادگی و بحالی اور بہتری (ترمیمی) کیلئے 82 کروڑ 54 لاکھ 88 ہزار روپے شامل ہیں۔