”ریٹرن فارم سادہ اور آسان بنانے سے مزید لوگ ٹیکس نیٹ میں داخل ہونگے“

Nov 04, 2017

لاہور (کامرس رپورٹر)پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) نے و زیر اعظم پاکستان کی ایف بی آر کو بزنس کمیونٹی کی مشاورت سے ٹیکس ریڑن فارم کوسادہ اور آسان بنانے کی ہدایات کو درست سمت قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس ریٹرن فارم سادہ اور آسان بنے سے مزید لوگ ٹیکس نیٹ میں داخل ہوں گے ۔ اس لیے سیلز ٹیکس کی شرح میں واضح کمی کرکے اسے سنگل ڈیجٹ میں لائے ۔قائم مقام چیئرمین پیاف تنویر احمد صوفی ، وائس چیئر مین خواجہ شاہزیب اکرم نے کہا کہ تاجر برادری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں ۔

مزیدخبریں