لاہور(اسٹاف رپو رٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے خلاف ملک گیر احتجاج کی کال دے دی‘ پیپلز پارٹی کے کارکن ملک بھر میں احتجاج کریں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف 5 نومبر بروز اتوار کو احتجاج کی کال دے دی ہے، بلاول بھٹو کی ہدایت پر تمام ضلعی ہیڈکوارٹر زمیں پریس کلب کے سامنے مظاہرے ہوں گے، پنجاب بھر میں پارٹی کارکن اتوار کو احتجاجی مظاہرہ کریں گے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کی ناکام پالیسیوں کا بوجھ عوام پر ڈال دیا گیا ہے، پیپلز پارٹی عوام کو اس بوجھ تلے دبنے نہیں دے گی، کارکن ملک بھر میں پر امن احتجاج کریں۔
پیپلز پارٹی احتجا ج