لاہور(نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میںڈاکوئوںاور چوروںنے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نیفیکٹری ایریاکے علا قے شاہین کالونی میں رمضان کے گھر کے گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 13لاکھ روپے مالیت ،جنوبی چھا ئو نی کے علا قے میںاختر وینس کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر5لا کھ روپے مالیت ،ملت پا رک کے علا قہ میںعا رف کے گھر سے3لا کھ روپے مالیت ،ہر بنس پو رہ کے علا قہ میںیو سف کے گھرسے 2لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دیگر سامان ،نیو انا ر کلی کے علا قہ میںخا لد کی فیملی سے3لا کھ روپے مالیت ،کا ہنہ میںجا ویدکی فیملی سے2 لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اورموبائل فون،شاہدرہ میں حمزہ سے سوا لاکھ روپے،اسلام پو رہ میں اقبال سے 95ہزارروپے اور موبائل فون،سول لائن میں علی سے 55 ہزارروپے اور موبائل فون،باغبانپو رہ میںاویس سے 45ہزارروپے اور موبائل فون،ڈیفنس اے میں عمیر سے 10 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا ہے ۔چوروں نے ماڈل ٹائون میں عبداللہ کے گھر سے 26لاکھ روپے مالیت،ستوکتلہ میں فوزیہ کے گھر سے 8لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان ،مصطفی ٹائون میں شاہ نواز کے گھر سے12لاکھ روپے مالیت کی 6 بھینسیں ، ہڈیارہ میں امتیاز کے پولٹری فارم سے 9لاکھ روپے مالیت کی مصری مرغیاںچوری کر لی ہیں۔چوروں نے نو اب ٹا ئو ن میں سے کا شف،ہڈ یا رہ میںسے بدرکی کاریں جبکہ شمالی چھائونی میں فرقان،لا ڑ ی اڈہ میں سے عرفان،گارڈن ٹائون میں سے احمد ،داتادربار میں سے شعیب،شاہدرہ میں سے نعمان، سول لائن میںسے راحیل،ستوکتلہ میں سے دانش ،باغبانپورہ میں سے یو سف ،فیصل ٹا ئو ن میں سے اعجا ز کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی ہیں۔ جی ٹی روڈ کی آبادی مریدکے میں ڈاکوؤں نے تین اساتذہ کو روک کر لوٹ لیا تاکہ سرکاری سکول کے ماسٹر ریاض احمد اپنے بیٹے اور دیگر ساتھی سکول ماسٹروں کے ہمراہ جا رہے تھے کہ راستے میں ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر انہیں روک کر لوٹ لیا۔ 17 ہزار روپے دو موبائل چھین کر لے گئے ڈاکوؤں نے تاجر محمد اقبال کی دکان میں داخل ہوکر نقدی اور موبائل چھین کر لے گئے چوروں نے زمیندار ادریس کی حویلی میں داخل ہوکر لاکھوں روپے مالیت کے مویشی چوری کر لئے۔
لاہور، فیروز والا میں ڈاکے، چوریاں، شہری لاکھوں کے سامان، نقدی سے محروم
Nov 04, 2017