وارڈنز کی نااہلی: جیل روڈ،کینال روڑ، شاہراہ قائداعظم پر بدترین ٹریفک جام

لاہور(نامہ نگار) لاہور میں وارڈنز کی نااہلی و عدم دلچسپی کے باعث ٹریفک کا مسئلہ گھمبیر صورتحال اختیار کر گیا۔ گزشتہ روزشہر کی تمام اہم شاہراہوں پر ٹریفک کا بد ترین جام ہوگیااور لوگ گھنٹوں جام ٹریفک میں پھنسے رہے جبکہ ایمبولینسز بھی مریضوں کو بروقت ہسپتال پہنچانے سے قاصر رہیں۔ صوبائی دارالحکومت میں وارڈنز ٹریفک کو چلانے کی بجائے سڑکوں سے غائب ہو گئے جس سے شہر کی تمام اہم سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ جیل روڈ،کینال روڑ، شاہراہ قائداعظم، شارع فاطمہ جناح،راوی روڈ ،بتی چوک ،لوئر مال ،ریلوے سٹیشن سمیت شہر کی دیگر اہم شاہراہوں میں بد ترین ٹریفک جام رہی۔ اسکے علاوہ دریائے راوی پل پر شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی گھنٹوں ٹریفک جام رہنے سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ شہری اس صورتحال میںٹریفک پولیس کے افسروں اور وارڈنز کو ان کی ناقص کارکردگی پر کوستے رہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس کے اعلیٰ افسران کی ناقص حکمت عملی اور منصوبہ بندی کے فقدان کے باعث شہر میں ٹریفک جام رہتی ہے ۔ اعلیٰ حکام اس صورتحال کا نوٹس لیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...