ایپکا کے پنجاب بھر میں مظاہرے، ریلیاں، وزیر اعلیٰ ہائوس کے باہر دھرنا

لاہور(خصوصی نامہ نگار )آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مطالبات کے حق میں اور حکومتی رویہ کے خلاف گزشتہ روز پنجاب بھر میں ڈپٹی کمشنر ز آفسز کے باہر ڈویژنل و ضلعی صدور کی قیادت میں احتجاجی مظاہرے اور جلوس نکالے گئے لاہور میں محکمہ زراعت کے دفتر ڈیوس روڈ سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی، ریلی میں ہزاروں ملازمین شریک تھے جنہوںنے پلے کارڈ اور بینرز اُٹھا رکھے تھے جن پر ایپکا کے مطالبات اور نعرے درج تھے ۔جہاں پر وزیر اعلیٰ ہائوس کے باہر دھرنا دیا گیا اور اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا گیا جس کی وجہ سے گھنٹوں ٹریفک جام رہی۔شرکاہء سے خطاب کرتے ہوئے حاجی محمد ارشاد چوہدری صدر ایپکا پنجاب، حاجی فضل داد گجرمرکزی وائس چیئرمین ایپکا، لالہ محمد اسلم صدرلاہورڈویژن، چوہدری ابوہریرہ جنرل سیکرٹری لاہورڈویژن نے کہا کہ حکومت پنجاب سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ ایپکا کے مندرجہ بالا جائز مطالبات کو وعدے کے مطابق منظور کرتے ہوئے فی الفور نوٹیفیکیشن جاری کئے جائیں ۔ اگر مطالبات منظور نہ ہوئے تو وزیر اعلیٰ ہائوس 7 کلب روڈ لاہور کے باہرڈے اینڈ نائٹ دھرنا دیا جائے گا جو مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا جس میں پنجاب بھر کے تمام اضلاع کے ملازمین زیر قیادت ڈویژنل و ضلعی صدور لاہور ڈویژ ن کے تما م محکمہ جات کے ملازمین شرکت کریں گے ۔دھرنا کے نتیجہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سید وسیم رضا جعفری سپیشل سیکرٹری ٹو چیف منسٹر پنجاب، بشیر احمد گوندل ایڈوئز ٹو چیف منسٹر پنجاب نے ایپکا قائدین سے مذاکرات کیے اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کو ہدایات جاری کی کہ وہ ایپکا کے مطالبات کی مثبت سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو برائے منظوری بجھوائی جائے۔ جس پر ایپکا قائدین نے اُن کا شکریہ ادا کیا ۔ جس کے بعد دھرنے کے تمام ملازمین پرُ امن طور پر منتشر ہوگے۔ ریلی کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی و خوشحالی کے لئے دعا کی گئی۔ مرکزی سیکرٹری جنرل وصدر ایپکا پنجاب حاجی محمد ارشاد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے مطالبات منظورکرنے کی یقین دہانی کروائی مگر معاملہ جوں کا توں برقرار ہے جس وجہ سے ملازمین میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے-

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...