لاہور (نامہ نگار) آئی جی پنجاب نے 16 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ایس ایس پی آر آئی بی ملتان ریجن محمد سلیم کوتبادلہ کر کے ایس ایس پی سپیشل برانچ ڈیرہ غازیخان ریجن، ایس پی سپیشل برانچ ڈیرہ غازیخان محمد شریف کو ایس ایس پی سپیشل برانچ ملتان ریجن کی خالی سیٹ پر، محمد پرویز احمد خان کو ایس ڈی پی او دریا خان ضلع بھکر، تنویر امجد ایس ڈی پی او صدر بھکر کی خالی آسامی پر، آصف رشید کو ایس ڈی پی او لیاقت پور رحیم یار خان، شاہد نیا ز کوایس ڈی پی اوعلی پور مظفر گڑھ، منور احمد ایس ڈی پی اوروجھان ضلع راجن پور، محمد سکندر ڈی ایس پی انویسٹی گیشن تھری راولپنڈی، حسن رضا ایس ڈی پی اوکینٹ ملتان، محمد اشفاق ایس ڈی پی او کہروڑ پکا لودھراں کی خالی آسامی پر، محمد عثمان ایس ڈی پی او صدر سرگودھاکی خالی آسامی پر، ڈی ایس پی سعید احمدکو ایس ڈی پی او کبیروالا خانیوال، ڈی ایس پی سلیم احمدکو ایس ڈی پی او بھلوال سرگودھا، ڈی ایس پی حسن افتخار کی خدمات سی ٹی ڈی کے سپرد، ڈی ایس پی غلام دستگیر کی خدمات ڈی آئی جی ٹریفک کے سپرد جبکہ مسعود مظہرکو ڈی ایس پی سپیشل پروٹیکشن یونٹ لاہور کی خالی آسامی پرتعینات کر دیا ہے۔
ایس ایس پیز، ایس پیز، ڈی پی اوز سمیت 16 پولیس افسروں کے تبادلے
Nov 04, 2017