تہران(این این آئی) ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے اپنے ایک بیان میں امریکا کو ایک بار پھر کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ ایران کے لیے امریکا دشمن اول ہے۔ایران جوہری معاہدے کے حوالے سے اس کا کوئی دباؤ قبول نہیں کرے گا۔عرب ٹی وی کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر کا تازہ بیان ایران کے سرکاری ٹی وی پر نشر کیا گیا۔ اپنے اس بیان میں انہوں نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کا مطالبہ کرنے والوں کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان طے پائے سمجھوتے کے نتائج کو تباہ کررہا ہے۔
امریکہ ایران کا ’دْشمنِ اول، دباؤ قبول نہیں کریں گے، خامنہ ای
Nov 04, 2017