کینیڈا نے 10لاکھ لوگوں کو امیگریشن دینے کا اعلان کردیا

Nov 04, 2017

اوٹاوا(صباح نیوز) کینیڈا نے 10لاکھ لوگوں کو امیگریشن دینے کا اعلان کردیا۔کینیڈین میڈیا کے مطابق لبرل حکومت ملک میں پیدا ہونے والی افرادی قوت کی کمی کو پورا کرنے کے لئے امیگریشن کو بڑھائے گی۔وزیر برائے امیگریشن احمد حسین کا کہنا ہے آئندہ تین برس کے دوران 50لاکھ کینیڈین ریٹائر ہوجائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ حکومت سمجھتی ہے کہ نئے آنے والے افراد ان سینئرز کی جگہ پوری کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگلے برس تین لاکھ دس ہزار افراد کو امیگریشن دی جائے گی، 2019 میں یہ تین لاکھ تیس ہزار اور 2020 میں تین لاکھ چالیس ہزار تک کردی جائے گی۔

مزیدخبریں