واشنگٹن(آئی این پی ) انٹرنیشنل انڈیکس فار پریس فریڈم نے صحافت کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان کو دنیا کے خطرناک ترین ممالک میں شمار کرلیا۔گذشتہ روز دنیا نے صحافت کا عالمی دن منایا، جسے صحافت کے خلاف جرائم کے خاتمے کے دن کے طور سے منایا گیا۔میڈیا کے بین الاقوامی وکلالت گروپ رپورٹرز ود آٹ باڈرز کی جانب سے ترتیب دیئے گئے ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس 2017 کے مطابق سروے رپورٹ میں پاکستان دنیا کے 180 ممالک میں 139ویں نمبر پر ہے جبکہ 2016 کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کا 146 واں نمبر تھا۔