اسلام آباد (آئی این پی) سابق وزیراعظم نواز شریف احتساب عدالت پہنچے تو کمرہ عدالت میں پہلے سے موجود پارٹی رہنمائوں نے ان کا استقبال کیا اور احتراماً تمام پارٹی رہنما کھڑے ہوگئے۔ سینیٹر پرویز رشید نے نواز شریف کو جھک کر سلام کیا اور ان کے گھٹنوں کو ہاتھ بھی لگایا۔ سینٹ میں قائد ایوان سینیٹر راجہ ظفر الحق‘ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب‘ دانیال عزیز‘ طلال چوہدری‘ امیر مقام ‘ سینیٹر مشاہد اﷲ‘ محسن شاہ نواز رانجھا‘ طارق فضل چوہدری اور دیگر رہنما بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔