کراچی (وقائع نگار) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے خدمت خلق فانڈیشن منی لانڈرنگ کے مقدمے میں بانی ایم کیو ایم، محمد انور، طارق میر اور رکن قومی اسمبلی خواجہ سہیل منصور کے بھائی خواجہ ریحان منصور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کے کے ایف منی لانڈرنگ کیس میں بانی ایم کیو ایم سمیت 4 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے۔ ملزمان میں طارق میر، محمد انور اور خواجہ ریحان منصور شامل ہیں۔ خواجہ ریحان منصور رکن قومی اسمبلی سہیل منصور کے بھائی ہیں۔ عدالت نے ملزمان کو 15 نومبر تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔