نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارت میں ایک مندر پر پاکستانی پرچم لہرانے اور ہندوؤں کو ’’دی اینڈ‘‘ کی دھمکی کا پیغام دیئے جانے پر پورے ملک میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر 53 سکینڈ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ اس حوالے سے بھارتی ٹی وی چینلوں پر گزشتہ روز ہا ہا کار مچی رہی۔ اطلاعات کے مطابق مندر کی دیوار پر لکھا تھا۔ ’’ہندوؤں کو جڑ سے اکھاڑ دیں گے اور ایک دن یہ کرکے دکھا دیں گے‘‘