لنڈی کوتل میں بم دھماکہ، ایک شخص زخمی، ژوب میں تحریک طالبان کا سہولت کار گرفتار

لنڈی کوتل+ کوئٹہ +قصور ( نامہ نگار+بیورو رپورٹ+نمائندہ نوائے وقت +نیوز ایجنسیاں+نوائے وقت رپورٹ)بازار رنگڑ کوچہ کار پارکنگ میں بم کا دھماکہ ہوا ایک راہ گیر زخمی ہو گیا جبکہ چار گاڑیوں کو نقصان پہنچا دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز اور بی ڈی ایس کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے علاقے کا محاصرہ کر لیا اور شواہد اکٹھے کئے شک کے بنا پر پانچ افراد گرفتار کئے گئے۔ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ایک سہولت کار کو گرفتار کرلیا جسے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ترجمان پاک فوج کے مطابق خفیہ اطلاع پرآپریشن کیاگیا۔ دھماکا خیز مواد، دیسی ساختہ بم اور بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا جو کہ کوئٹہ میں دہشت گردی کے لیے چھپاپا گیا تھا۔ علاوہ ازیں ترجمان پاک فوج کے مطابق شمالی وزیرستان میں منڈی خیل کے قریبی علاقے ڈوسالی میں بھی سیکورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا جس میں مواصلاتی آلات اور انتہا پسندی پر مبنی مواد برآمد کیاگیا۔بلوچستان کے علاقے حب میں بھی بم دھماکہ ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔قصور سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق ڈی پی اوقصورذوالفقاراحمد نے بتایا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی خصوصی ہدایات اورآر پی اوشیخوپورہ ریجن کی زیر نگرانی ضلع بھر میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے ،مشتبہ اورجرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کو یقینی بنانے کے سلسلہ میںسپیشل مہم کا آغازکر رکھا ہے اس سلسلہ میں گزشتہ روز قصور پولیس نے ضلع بھر کے 4مختلف مقامات پیال کلاں،دفتوہ،غلہ منڈی الہٰ آباداور پرناواں میں گرینڈسرچ آپریشن کیے۔گھروں کو چیک کیا،150کے قریب افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ۔علاوہ ازیں اٹک کی تحصیل حضرو میں پولیس نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ بارود سے بھری گاڑی پکڑی گئی، پولیس نے مشتبہ شخص کو بھی گرفتار کر لیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...