عمرہ ویزا کیلئے بائیو میٹرک کی شرط یکم دسمبر تک موخر

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی ) سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کے لیے بائیو میٹرک کی شرط یکم دسمبر تک ملتوی کر دی۔ سعودی سفارتخانے کے اعلامیہ کے مطابق پیر سے درخواستیں بائیو میٹرک کے بغیر وصول کی جائیں گی۔ سعودی حکومت نے پاکستانی عمرہ زائرین کے لئے بائیو میٹرک کی شرط یکم دسمبر تک ملتوی کی ہے۔ یہ سہولت زائرین کی لمبی قطاروں اوراعتماد نامی کمپنی کی جانب سے ملک بھر میں سیٹ اپ نہ ہو نے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ سعودی سفارت خانے کے مطابق پاکستان اور پاکستانی قوم سعودی عرب کے لیئے بہت اہمیت کی حامل ہے۔ اورسعودی عرب پاکستانی قوم کے مفادات کو تمام معاملات میں فوقیت دیتا ہے۔اسی طرح سعودی سفارتخانہ یہ بھی واضح کر دینا چاہتا ہے کہ بائیو میٹرک نظام پاکستانی زائرین کو سہولت کی فراہمی ہے۔ تا کہ وہ جدہ میں شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایرپورٹ پر شناخت کے لیے طویل انتظار کے بغیر باآسانی ایئر پورٹ سے باہر جاسکیں۔ سفارتخانہ اس بات کو بھی واضح کرنا چاہتا ہے کہ بائیو میٹرک نظام ایک طریقہ کار ہے اور دنیا کے بیشتر ممالک میں رائج ہے۔ معاملے کی تحقیق کے بعد سفاتخانہ اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ (اعتماد )کمپنی نے بغیر تیاری اور ضروری اقدامات کے فنگر پرنٹس لینے کا کام شروع کردیا جو عوام کی پریشانی کا باعث بنا۔سعودی سفارتخانہ اس بات کی یقین دہانی کراتا ہے کہ اس مسئلہ کے حل کے لیے پاکستانی قوم کے مفادات اور آرام کو اولین ترجیح دی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...