نئی دہلی (اے ایف پی) اجتماعی زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون کی مدد نہ کرنے پر بھارتی پولیس کے 4 اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ 19 سالہ طالبہ جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، کو بھارتی شہر بھوپال میں جمعرات کو ریلوے سٹیشن کے قریب 4 افراد نے زیادتی کانشانہ بنایا تھا، زیادتی کے بعد متاثرہ لڑکی قریبی تھانے شکایت لیکر گئی لیکن اس کی ایک بھی نہ سنی گئی۔ متاثرہ لڑکی کا کہنا تھا کہ پولیس والوں نے مجھے جھٹلاتے ہوئے اسے فلمی سٹوری قرار دے دیا تھا۔ واضح رہے کہ بھارت خواتین سے زیادتی کرنے والے ممالک کی ٹاپ لسٹ میں شامل ہے۔
بھارت: اجتماعی زیادتی کا شکار طالبہ کی مدد نہ کرنےپر 4 پولیس افسر معطل
Nov 04, 2017