ملتان (سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی سچن ٹنڈولکر کی صاحبزادی سارہ خوبرو دوشیزہ بن گئیں جن کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔ آج کل سچن کے بجائے ان کی بیٹی سارہ ٹنڈولکرکے چرچے سوشل میڈیا پرجاری ہیں۔سچن ٹنڈولکرکی ننھی پری سارہ ٹنڈولکرکی سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی نئی تصاویر نے سب کو حیران کردیا۔ تصاویر میں سارہ خوبرو دوشیزہ کا روپ دھارے نہایت خوبصورت نظرآرہی ہیں۔ارہ کو بھی اپنے والد کی طرح کرکٹ سے لگاؤ ہے، بچپن میں پھولے پھولے گالوں والی سارہ اپنے والدکے میچ کے دوران ہمیشہ اسٹیڈیم میں موجود ہوتی تھیں اور خوب ذوق وشوق سے میچ دیکھا کرتی تھیں۔تاہم سارہ اب 20 سال کی ہوچکی ہیں اورنئی تصاویر میں بہت حسین اوراسٹائلش نظرآرہی ہیں۔