غداری کا الزام، کاتالونیاسے تعلق رکھنے والے 8 وزرا کو جیل بھیج دیا گیا

کیٹلونیا(صباح نیوز)سپین کی عدالت نے ملک مخالف سرگرمیوں میں حصہ لینے والے کاتالونیا کے 8 وزرا ء کو جیل بھیج دیا ہے جبکہ گرفتاری کے ڈر سے کاتالونیا کے معزول صدر کارلس فرار ہوکر بیلجیئم پہنچ گئے ہیں ۔ سپین سے علیحدگی کی تحریک میں حصہ لینے والے کاتالونیا کے آٹھ وزرا کو عدالت میں پیش کیا کیا گیا جن پر ملک سے غداری اور عوام کو علیحدگی پر اکسانے کا الزام تھا۔ سپین کی حکومت نے کاتالونیا آزادی کے اعلان پر حکومت ختم کرتے ہوئے صدر اور وزراء کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔۔ پاکستان کاتالونیہ کے سپین سے آزادی کے اعلان اور ہسپانوی حکومت کی جانب سے غیر معمولی آئینی اقدامات کے بعد صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن