ختم نبوت کا تحفظ دینی فریضہ، زرہ برابر ترمیم برداشت نہیں: عاشق علی قادری

ملتان( سماجی رپورٹر) جمعیت علماء پاکستان پنجاب کے نائب صدر عاشق علی قادری نے کہا ہے کہ ختم نبوت کا تحفظ ہمارا دینی فریضہ ہے جس میں زرہ برابر ترمیم برداشت نہیں حکمران نصاب تعلیم میں مشاہیر اسلام اور اکابرین کے مضامین کو نکالنے کی بجائے غیر اخلاقی وغیر ضروری مضامین کون کالیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز جمعیت علماء پاکستان کے زیراہتمام یوم تحفظ ختم نبوت کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں دیگر رہنماؤں راؤ جمیل ، مولانا عرفان قادری، عبدالوہاب نورانی نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن