کہوٹہ(نامہ نگار) حضور ؐکی شان میں گستاخی کرنے والے اللہ کے عذاب سے بچ نہیں سکتے ختم نبوت کے خلاف سازشیں کرنے والے ہر دور میں آئے مگر پیارے آقا ؐ کی شان کو نہ کوئی کم کر سکا اور نہ ان سے محبت کرنے والوں کا کچھ بگاڑ سکا ہمیں اپنے کردار سے ثابت کرنا ہو گا کہ ہم نبی ؐکے غلام ہیں جس کا مرتبہ اور شان اللہ نے بڑھائی ہو جسکی تصدیق قران پاک ، صحابہ کرام اور انبیاء کرام نے کی ہو ان خیالات کا اظہار خطیب اہلسنت مرکزی مسجد جامع کہوٹہ صاحبزادہ مولانا ادریس ہاشمی نے گزشتہ روز جمعہ کے خطبہ میں ختم نبوت کے حوالہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ اسلام ایک مکمل ضابط حیات ہے ہر دور میں مسلمانوںکے جذبات کو چھیڑا گیا مگر حضور ؐ کے پروانے کٹ تو سکتے ہیں مگر آقاؐ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتے انھوں نے مطالبہ کیا کہ ختم نبوت کے حوالہ سے جن لوگوں نے قانون بدلنے کی کوشش کی حکومت انکے خلاف کاروائی کرے ۔