رحےم ےارخان(بیورو رپورٹ)حکومت پنجاب کی ہداےت پرآئی جی پولیس پنجاب نے صوبے کے تمام ریجنل پولیس افسروں سے آئندہ پانچ سال کے لئے مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کی تجاویزطلب کرلیں۔ذرائع کے مطابق انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر)عارف نواز کی جانب سے پنجاب کے تمام آرپی اوز،سی پی اوزاورڈسٹرکٹ پولیس آفیسرزکوایک سرکلرجاری کیا گیا ہے جس میں ان سے کہاگیاکہ وہ اپنے متعلقہ اضلاع میں آئندہ پانچ برسوں میں جوترقیاتی کام کراناچاہتے ہیں ان کی تفصیل اوران مجوزہ منصوبوں پرآنے والی لاگت کااندازاً تخمینہ تیارکراکے سینٹرل پولیس آفس لاہوربھجوائیں،اس ضمن میں کہاگیاہے کہ نئے پولیس سٹیشنوں،چوکیوں یادیگردفاترکی عمارتوں کی تعمیر،مختلف بارکوں،پرانے تھانوں،چوکیوں،آفیسرزکی رہائشوں گاہوں،پولیس کالونیوں کی اپ گریڈیشن کی سکیمیں بھجوائی جائیں تاکہ ان کاجائزہ لے کرمستقبل کی منصوبہ بندی کی جائے۔اس سلسلے میں آئندہ چندروزمیں تفصیلات سی پی اولاہوربھیجنے کاکہاگیا ہے۔
a