جھوک اترا (نامہ نگار)جھوک اترا کے نواح چاہ پلے والا موضع ناڑی دھمرایہ کے رہائشی شوکت علی راجپوت نے محمد شکیل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ میری پندرہ سالہ سدرہ بی بی کو قریبی رہائشی محمد اعظم کھکھ نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اسلحہ کے زور پر اغوا کر لیا تھا جسے اٹھارہ دن تک سخی سرور کے پہاڑوں میں جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے اور ہمیں اس یقین دہانی پر بچی واپس کی کہ آپ قانونی کارروائی نہیں کرائیں گے بچی کی حالت دیکھ ہم نے ان ظالم درندں کے خلاف قانون کا سہارا لینا مناسب سمجھا ایف آئی آر ہونے کے بعد لاہور میں ڈی این اے ٹیسٹ کے دوران کیس کی تفتیشی میڈم شازیہ نے ہم پر صلح کیلئے دباﺅ ڈالا ہمارے نہ ماننے پر اس نے کہا کہ آپ کہیں کے نہیں رہیں گے اور واپس آکر مرکزی ملزم محمد اعظم کھکھ جس نے قبل از گرفتاری ضمانت واپس لی اور پولیس کی موجود گی میں پیدل فرار ہو گیا اور ابھی پولیس نے گرفتار نہیں کہا ہے جس کی درخواست ہم نے گزشتہ روز ڈی پی او ڈیرہ غازیخان اور مقامی ایم پی اے سردار محمود قادر خان کو بھیآگاہ کیا ہے جس نے پولیس کو میرٹ پر تفتیش اور ملزم کو جلد ازجلد گرفتار کر نے کا کہا ہے کہ میری بچی کو انصاف نہ ملا تو آر پی او ڈیرہ غازیخان کے دفتر کے سامنے دھرنا دیں گے۔
a