انڈہ، ٹماٹر، آٹا،پیاز، گوشت، چینی، آلو، سرخ مرچ، برائلر، گھی، چاول کی قیمتوں میں اضافہ

Nov 04, 2017

ملتان(سٹاف رپورٹر) اداریہ شماریا ت پاکستان نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق 2نومبر2017کو اختتام پذیرہونے والے ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں2.95فیصد اضافہ ہوا۔ ملک کے 17بڑے شہروں سے53اشیاء کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ لیا گیا جن میں سے21اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ‘06اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ26اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔اس ہفتہ کے دوران ملک میںفارمی انڈے‘ ٹماٹر‘ مٹی کے تیل‘ہائی سپیڈ ڈیزل‘ پٹرول‘ بریڈ‘ آٹا تھیلا‘پیاز‘ گوشت پلیٹ‘مٹن ‘چینی‘ آلو‘جلانے کی لکڑی‘چکن فارمی‘دال مسور‘گھی‘ گندم‘چاول (اری)‘سرخ مرچ پسی ہوئی‘دال چنا کی قیمتوں میںاضافہ‘ادرک‘ ایل پی جی سلنڈر‘کیلا‘ دال مونگ‘گڑ‘ دال ماش کی قیمتوں میں کمی جبکہ چاول باسمتی(ٹوٹا)‘گوشت ہڈی والا‘تازہ ودھ‘دہی‘ پائوڈر دودھ‘سرسوں کے تیل‘نمک‘پتی‘ دال پلیٹ‘سگریٹ‘ کپڑا‘بجلی کی قیمت‘گیس چارجز‘بلب‘لوکل کال اور صابن کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

مزیدخبریں