بیونس آئرس (اے ایف پی) ارجنٹائن کی عدالت کے حکم پر سابق نائب صدر امادو بوئیدو کو منی لانڈرنگ اور اثاثہ جات چھپانے کے الزامات پر گرفتار کر لیا گیا۔ ارجنٹائن کے عدالتی ذرائع کے مطابق بیونس آئرس میں عدالت کے جج ایریل لیجو نے 2012ء میں دائر مقدمے کی سمماعت کے بعد نائب صدر کی گرفتاری کا حکم دیا۔ امادو بوئیدو 2009ء سے 2011ء تک ملک کے وزیر اقتصادیات اور 2011ء سے دسمبر 2015ء تک ارجنٹائن کے نائب صدر رہے ہیں۔
کرپشن کے الزامات: ارجنٹائن کےسابق نائب صدر عدالت کے حکم پر گرفتار
Nov 04, 2017