وزیر اعظم اسمبلیا ں تو ڑ کر الیکشن کا اعلا ن کر سکتےہیں ، لطیف کھو سہ

کراچی(وقائع نگار)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ اگر شریف خاندان کو سزا ہوئی تو مسلم لیگ (ن) کے حصے بخرے ہو جائیں گے۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اسمبلی تحلیل کرکے قبل از وقت عام انتخابات کا اعلان کر سکتے ہیں۔ آج کے سیاسی حالات میں نواز شریف کے ساتھ پیپلز پارٹی کوئی مفاہمت نہیں کرے گی۔ وہ بدھ کو سندھ اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کا امکان موجود ہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اسمبلیاں توڑ دیں اور عام انتخابات کا اعلان کر دیں۔ ایسا وہ شریف خاندان کو سزا ملنے کی صورت میں کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو نگران حکومت بنے گی ، اسے ٹیکنو کریٹ گورنمنٹ نہیں کہ جا سکتا۔ البتہ نگران حکومت میں ٹیکنو کریٹ شامل ہو سکتے ہیں۔ نگران حکومت مقررہ مدت میں انتخابات کرانے کی پابند ہو گی۔ سردار لطیف کھوسہ نے نیب کے خلاف قرارداد منظور کرنے پر ارکان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ نواز کے ٹکڑے ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن