صوبائی وزیرکو آپریٹو ملک محمد اقبال چنڑنے کہا ہے کہ و زیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے ویژن کی روشنی میں عوام کو ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ اسی لئے محکمہ بلدیات نے پی آئی ٹی بی کے تعاون سے صوبہ کے9 شہروں میں11 الیکٹرانک خدمت مراکزقائم کر دئیے ہیں۔جہاںایک ہی چھت تلے پیدائش، کریکٹر،دومیسائل،ڈیتھ،طلاق سرٹیفیکیٹ،ڈرایئونگ لائسنس، ای سہولت، فرد کا اجرائ،موٹر وہیکل رجسٹریشن،شناختی کارڈ، روٹ پرمٹ،ٹوکن ٹیکس اور وہیکلز ٹرانسفر آف اونر شپ جیسی سہولیت فوری احسن طریقہ سے فراہم کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاہور، راولپنڈی،سرگودہا،گو جرانوالہ،فیصل آباد، ساہیوال،ملتان ،ڈی جی خان اور بہاولپور میں ای۔ خدمت مراکز قئم کر دئے گئے ہیں ۔لاہور اور سرگودہا میں مزید سنٹرز کا اضافہ کر دیا گیا ہے جنہیں جلد فنکشنل کر دیا جائے گا۔جبکہ ملتان، ڈی جی خان اور بہاولپورمیں بھی عوام کو ان سہولیات سے مستفید کر دیا جا ئے گا۔
پنجاب :محکمہ بلدیات نے صوبہ کے9 شہروں میں11 الیکٹرانک خدمت مراکزقائم کر دئیے
Nov 04, 2017 | 18:05