نوازشریف سے اسپیکرقومی اسمبلی کی ملاقات, (ن)لیگ میں گروپ بندی کے خاتمے کا فیصلہ

سابق وزیراعظم نواز شریف سے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ملاقات کی جس میں پارٹی میں موجود گروپ بندی کے خاتمے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جاتی امرا میں نوازشریف سے ملاقات کی، اس موقع پر وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور چوہدری منیربھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورت حال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران عوامی رابطہ مہم تیز کرنے پر اتفاق کرنے کے ساتھ فیصلہ کیا گیا کہ 12 نومبرسے الیکشن مہم کا آغاز ا یبٹ آباد کے جلسے سے شروع کیا جائے گا، ایبٹ آباد جلسے کے بعد جلسوں کا اگلا شیڈول جاری کیا جائے گا، اس کے علاوہ پارٹی کے اندر جاری گروپ بندی ختم کروانے کیلئے بھی حکمت عملی بنائی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن